بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

کمشنر دیامر۔استور ڈویژن کی زیرِ صدارت ہرپن داس ماڈل ویلیج میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ،

SerialKiller

فوٹو: فائل


  کمشنر دیامر۔استور ڈویژن عظیم اللہ کی زیرِ صدارت دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے تحت اعتماد سازی  کے منصوبوں، بالخصوص ہرپن داس ماڈل ویلیج، چلاس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رہائشی پلاٹس کے لیے زمین ہموار کرنے، پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ڈاکٹر انجینئر نزاکت حسین، چیف انجینئر و فوکل پرسن (واپڈا)، ڈپٹی کمشنر دیامر، واپڈا، ضلعی انتظامیہ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ اجلاس چیئرمین واپڈا کی خصوصی ہدایات، جنرل منیجر ایل اے اینڈ آر/ ایچ آرڈی  واپڈا کی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان دیامر انتظامیہ کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں اور معاہدہ 2025 پر عملدرآمد کو مزید تیز کرنے کے سلسلے میں منعقد کیا گیا۔
اجلاس کے بعد کمشنر دیامر۔استور ڈویژن نے جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم کے ہمراہ ہرپن داس ماڈل ویلیج کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں، بالخصوص زمین ہموار کرنے، پانی، سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز نے منصوبے پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔
کمشنر دیامر۔استور ڈویژن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ ڈیم متاثرین کو جدید اور بنیادی سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں

2026-07-22 30
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×